ترکی: 20 ٹن سونا اور 5 ٹن چاندی کا نیا ذخیرہ دریافت، ملکی سالانہ پیداوار 42 ٹن کا درجہ پار کر گئی، 5 برسوں میں 100 ٹن تک لے جانے کا ارادہ
مبین حسن وڑائچ (استنبول) ترکی کے مشرقی صوبے آعر سے 1 ارب 20 کروڑ ڈالر مالیت کے 20 ٹن سونے کا ذخیرہ دریافت ہوا ہے، ذخیرے سے 20 کروڑ 80 لاکھ ڈالر مالیت کی 3 اعشاریہ 5 ٹن چاندی بھی نکالی جا سکے گی۔
گزشتہ ہفتے کے وسط میں وفاقی وزیر برائے توانائی و قدرتی وسائل فاتح دؤنمیز اور وزیر صنعت و تجارت مصطفیٰ وارنک نے منصوبے کا افتتاح کیا اور تقریب سے خطاب میں کہا کہ موجودہ حالات میں ذخیرے کا دریافت ہونا ترکی اور صوبے، دونوں کے لیے انتہائی اہم ہے، خصوصاً سونے کی پیداوار میں یہ ایک بنیادی قدم ہو گا۔
منصوبے کے افتتاح کے موقع پر وفاقی وزراء نے سونا نکالنے کے ماحولیاتی دوست طریقوں کے استعمال کی یقین دہانی کروائی ہے۔
کوزا آلتن نامی ترک کمپنی نے ذخیرے کو دریافت کیا ہے۔ کمپنی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ مذکورہ سونے کی کان میں سونے کی مقدار ترکی میں دریافت ہونے والے دیگر سونے کے ذخائر سے نسبتاً زیادہ; 0....