ترکی و یونانی وزرائے خارجہ کی کشیدگی کم کرنے کیلئے ملاقات تلخی و الزامات پر ختم
ترکی اور یونان کی روائیتی دشمنی اور بےاعتمادی ایک بار پھر سیاسی قائدین کے لیے تمام سفارتی آداب کو بھلا کر تلخی کا باعث بنی ہے۔ جمعرات کے روز دونوں ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کی اور متعدد اہم معاملات پر گفتگو ہوئی، ملاقات کے فوراً بعد دونوں ہم منصب سیاسی رہنما پریس کانفرنس کے لیے آئے جس کا مطلب تھا کہ ملاقات اچھی رہی، لیکن اچانک مشترکہ پریس کانفرنس الزامات کے تبادلے اور دھمکیوں میں بدل گئی۔
واضح رہے کہ دونوں ممالک کے مابین جاری حالیہ کشیدگی آگست 2020 میں شروع ہی تھی جس کا آغاز ترکی کے تحیققاتی بحری جہاز کا متنازعہ پانیوں میں گشت سے ہوا تھا۔ بحیرہ ایجین کا علاقہ قدرتی وسائل سے مالامال مانا جاتا ہے لیکن متنازعہ علاقہ ہونے کے باعث کوئی ان سے فائدہ نہیں اٹھا سکا۔ ترکی کے علاقے میں تحقیق شروع کرنے پر یونان نے سخت مزاحمت کا اظہار کیا اور صورتحال فوجی پیش قدمی تک پہنچ گئی، لیکن بالآ...
