ترک عدالت نے 2016 میں فوجی بغاوت کے جرم میں متعدد اعلیٰ افسران اور ہوابازوں سمیت 475 غداروں کو پھانسی/عمرقید کی سزا سنا دی
ترکی کی عدالت نے 15 جولائی 2016 کی بغاوت کے دوران پولیس اسٹیشنوں اور پارلیمنٹ پر بمباری کے جرم میں فوجی کمانڈروں اور ہوابازوں کو سزائے موت کی سزا سنا دی ہے۔
عدالت نے 475 باغی فوجیوں میں سے 365 گرفتارشدہ کو سزا سنائی ہے۔ جن میں سے 79 کو پھانسی جبکہ دیگر کو جرم کے مطابق عمر قید یا دیگر سزائیں سنائی گئی ہیں۔
ایک سابق بریگیڈیئر جنرل کو بمبار طیارے میں تیل فراہم کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے، جبکہ متعدد دیگر بریگیڈیئر جنرلوں کو ہوابازوں کو حساس مقامات کی تفصیلات بتانے اوربمباری کی ہدایات دینے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
عدالت نے ایف -16 کے متعدد ہوابازوں کو پولیس اسٹیشنوں، قومی اسمبلی اور ٹی وی چینل کی عمارت پر بمباری کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی ہے۔ جبکہ ایک ہواباز کو صدارتی محل کے قریب 15 شہریوں پر بمباری کے جرم میں 16 بار پھانسی کی سزا سنائی گئی ہ...