کووڈ-19 کے باعث تعلیمی حرج: موجودہ نسل کی آمدنی اور طبقاتی فرق میں اضافے کا باعث ہو گا، برطانوی بچوں کی آمدنی میں 350 کروڑ پاؤنڈ کی کمی کا تخمینہ
برطانوی ادارہ برائے مطالعہ مالی امور نے کووڈ-19 کے باعث اسکولوں کی بندش کے بچوں پر منفی اثرات کا مطالعہ کیا ہے۔ ادارے کی تیار کردہ رپورٹ کے مطابق باقائدہ تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کو صلاحیتیں نکھارنے اور معاملات زندگی سیکھنے میں دشواری کا سامنا ہے، جس کے نتیجے میں مستقبل میں برطانوی بچوں کو کم از کم 350 کروڑ پاؤنڈ کا نقصان ہو گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کی موجودہ نسل مستقبل میں دیگر اقوام کا مقابلہ کرنے میں مشکلات کا سامنا کر سکتی ہے۔
عالمی بینک کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے برطانوی ادارے نے تخمینہ لگایا ہے کہ اسکولوں سے چھے ماہ تک کی غیر حاضری بچوں کی بنیادی تعلیم کا 5 فیصد بنتی ہے، یہ تعلیمی حرج فی بچہ مستقبل میں 40 ہزار پاؤنڈ کے نقصان کا باعث بنے گا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کیونکہ برطانوی اسکولوں میں اس وقت 87 لاکھ بچے زیر تعلیم ہیں، یوں فی بچہ 40 ہزار پاؤنڈ کا...