خون کی کمی کا علاج تعویز کو جوتے مارنے سے نہیں ہو گا: ڈاکٹر انیقہ
پھولی ہوئی سانسوں میں آٹا گوندھتے ہوئی نِدا کے بازو پر ماں کی نظر پڑی تو بے ساختہ چلا اٹھی کہ آج پھر نیل پڑے ہوئے ہیں، "پھر کسی نے جادو کا وار کیا ہے، ہاۓ میری بچی کو نجانے سوتے میں کتنا مارا ہے چڑیلوں نے، بیڑا غرق ہو دشمنوں کا"۔ اماں نے فوری چادر اوڑھی اور اپنے پیر کے پاس بھاگی، دوڑتے ہوئے ہمیں کہہ گئی کہ "ابا آئیں تو کہنا اماں سبزی لینے گئی ہے"۔
کچھ دیر بعد اماں واپس آئی اور فرش پر بیٹھ کر ایک تعویذ کو جوتے مارنے لگی، اور ساتھ ساتھ بولتی گئی کہ "جیسے میری بچی کو مارا تھا اب تو بھی مار کھا، آئندہ کبھی تیری ہمت نہیں ہو گی کہ میری معصوم جان کو نقصان پہنچائے۔ آج تو میں تمہیں جلا دوں گی"۔ یعنی نِدا کو مارنے والی چڑیل اب اماں کے قابو میں تھی، جوتے مارنے کے بعد اماں نے تعویذ جلایا اور سکون سے بیٹھ گئی۔
یہ ہمارے معاشرے کی موجودہ صورت حال ہے جہاں کم علم عورتیں حتیٰ کہ بسا اوقات بظا...