جرمنی کا نوآبادیاتی دور میں نامیبیا میں نسل کشی کا اعتراف، کفارے کی پیشکش: مقامی قبائل کا رقم لینے سے انکار
بالآخر جرمنی نے بھی افریقہ میں مقامی آبادی کی نسل کشی کا باضابطہ اعتراف کر لیا ہے، نوآبادیاتی دور میں افریقی ملک نامیبیا میں جرمنی کی افواج کے ہاتھوں مقامی آبادی کی نسل کشی کی گئی تھی، جس کا جرمنی نے اب باضابطہ اعتراف کیا ہے اور اسکا کفارہ ادا کرنے کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا ہے، اطلاعات کے مطابق جرمنی ابتدائی طور پر 1 ارب 34 کروڑ ڈالر مختص کرے گا۔
وزیر خارجہ ہیکو ماس نے اپنے حالیہ ایک بیان میں کہا ہے کہ جرمنی نے 1904 سے 1908 کے درمیان ہیرو اور نامہ کے لوگوں کے خلاف نوآبادیاتی افواج کے ذریعے مظالم ڈھائے، جرمنی متاثرین کو بھولنا نہیں چاہتا اور مفاہمت کے لیے عملی طور پر کچھ کرتے ہوئے مشترکہ راستہ تلاش کرنے کا خواہشمند ہے۔
یوں جرمنی کے وزیر خارجہ کی جانب سے سرکاری طور پر واقعے کو نسل کشی مان لیا گیا ہے۔
جرمنی کے وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امدادی رقم متاثرہ برادریوں کو عمومی ...