
گرین پارٹی نارڈسٹریم2 منصوبے کی مخالفت امریکی سرمایہ داروں کی ایماء پر کرتی ہے، اسے جرمنی کے مفادات کی کوئی پرواہ نہیں: جرمنی کی حکمران جماعت کے معاشی مشیر کا بڑا بیان
جرمنی کی حکمران جماعت کے مرکزی سیاستدان اور چانسلر انجیلا میرکل کے معاشی مشیر میکس اوٹ نے سیاسی افق پر ابھرتی نئی سیاسی جماعت گرین پارٹی پر امریکی آلہ کار ہونے کا الزام لگایا ہے۔ رشیا ٹوڈے سے گفتگو میں میکس اوٹ کا کہنا تھا کہ گرین پارٹی نارڈ سٹریم2 منصوبے کی مخالفت امریکی اشارے پر کر رہی ہے، اسے جرمنوں کے مفاد کا کوئی خیال نہیں۔
https://youtu.be/KLOFvFsOZB4
تازہ عوامی سروے کے مطابق حکمران کرسچن ڈیموکریٹ جماعت کی مقبولیت میں شدید کمی ہوئی ہے اور گرین پارٹی اس کی سب سے بڑی مدمقابل بن کر ابھری ہے۔ ایک سروے کے مطابق رواں برس 24 ستمبر کو ہونے والے انتخابات میں گرین پارٹی کم ازکم 20٪ تک ووٹ لے سکتی ہے اور حکمران جماعت کے اتحاد بنانے میں ناکامی کی صورت میں اقتدار کی سیڑھیاں بھی چڑھ سکتی ہے۔
گرین پارٹی نے حکومت میں آنے پر نارڈسٹریم2 منصوبہ بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کی مدد سے سستی...