چین: مغربی ایماء پر کام کرنے اور دھوکہ دہی کے الزامات پر بڑی میڈیا کمپنی کا مالک گرفتار
ہانگ کانگ پولیس نے بروز سوموار ملک کے سب سے بڑے ذرائع ابلاغ گروپ کے مالک جمی لائے سمیت 10 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ جمی لائے پر ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے، بیرونی ایجنڈے پر کام کرنے اور دھوکہ دہی کے الزامات درج ہیں۔ جمی لائے ہانگ کانگ مظاہروں کے دوران مظاہرین کی حمایت میں بھرپور میڈیا کوریج کرتے رہے ہیں۔
واقعے پر مغربی میڈیا کی جانب سے بھرپور تنقید کی جا رہی ہے جس پر چینی میڈیا گروپ گلوبل ٹائم نے تبصرے میں کہا ہے کہ چینی عوام مغربی حکومتوں کی دو رخی سے تنگ آچکی ہے، نیو یارک، پیرس اور لندن میں مظاہرے ہوں تو وہ فساد کہلاتے ہیں تاہم ہانگ کانگ اور دیگر ایشیائی ممالک میں مظاہرے جمہوری حق اور آزادی رائے گردانے جاتے ہیں۔ مغربی ممالک کو اپنی روش بدلنا ہو گی۔
https://twitter.com/globaltimesnews/status/1292865247540178945
معروف صحافی ہو شی جن کا کہنا ہے کہ جمی لائے کی گرفتاری اشار...