نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی حفاظت کو لے کر لبرل میڈیا میں چہ مگوئیاں: حساس اداروں کے متعدد اہلکاروں کو ٹرمپ کا وفادار قرار دے دیا
امریکہ کے نو منتخب صدر جوبائیڈن کی سکیورٹی کو لے کر آج کل بہت سی چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں۔ خصوصاً حساس اداروں میں بہت سے ایسے افراد کی واپس تعیناتی پر امریکی لبرل میڈیا میں سوالیہ نشان اٹھائے دیا ہے جنہوں نے صدر ٹرمپ کے ساتھ پچھلے چار سالوں میں سرائے ابیض میں کام کیا۔
تاہم اداروں اور نو منتخب صدر چہ مگوئیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہی سکیورٹی اہلکار اس سے پہلے بھی بطورنائب صدر جوبائیڈن کی حفاظت پر معمور رہ چکے ہیں، انہیں انکی پیشہ ور صلاحیتوں پر مکمل یقین ہے۔
یاد رہے کہ صدر کی حفاظتی حصار میں حساس اداروں کے خصوصی خفیہ اہلکار بھی تعینات کیے جاتے ہیں، تاہم چند نامزد افراد کی صدر ٹرمپ کے ساتھ سرائے ابیض میں کام کے حوالےسے امریکی میڈیا میں انکی وفاداری پر شبہے کا اظہار کیا جا رہا ہے اور انہیں تبدیل کرنے کی سفارش کی جا رہی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایک اہلکار انتونیو آرنیتو ہے جسے گز...