بائیڈن دودھ کے دھلے نہیں، ان کی صورت میں جنگوں کی پیاسی ڈیموکریٹ جماعت دوبارہ اقتدار میں آگئی ہے: جرمنی کے سابق سیکرٹری دفاع
یورپی تعاون اور تحفظ کی تنظیم کے سابق نائب صدر ویلی ویمر نے تنبیہ کی ہے کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ جوبائیڈن کی صدارت میں امریکہ دوبارہ بیرونی جنگوں میں ملوث ہو جائے، اور اس کے باعث اسکا یورپ کے ساتھ دوبارہ اتحاد ممکن ہی نہ رہے۔ چار سال قبل امریکیوں نے ٹرمپ کو اس لیے چنا کیونکہ امریکی جنگوں سے تنگ آچکے تھے، جن کے باعث امریکی معیشت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی بُری طرح متاثر تھے۔
صدر ٹرمپ نے اپنا وعدہ پورا کیا اور کوئی نیا محاذ نہیں کھولا، لیکن سرائے ابیض میں ڈیموکریٹ کی واپسی سے اس پالیسی میں دوبارہ تبدیلی آسکتی ہے۔ جو بائیڈن اکیلے نہیں ہیں، وہ ڈیموکریٹ جماعت کے نمائندہ صدر ہیں، اسی جماعت نے 1990 میں اقوام متحدہ کے دستور کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں جنگوں کا آغاز کیا، جو تاحال جاری ہیں۔
جرمنی کے سابق فوجی افسر نے اپنے خطاب میں 1999 میں امریکی قیادت میں یوگوسلاویہ پر نیٹو...