
امریکی صدر جوبائیڈن نے ہجڑوں کی فوج میں بھرتی دوبارہ کھول دی
امریکی صدر جو بائیڈن نے ہجڑوں کے لیے فوج میں بھرتی کی سہولت کو دوبارہ بحال کر دیا ہے۔ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قانون کے خلاف اپنے حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے جوبائیڈں کا کہنا تھا کہ فوج میں خدمات کے لیے اہل تمام امریکی اس میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔
جوبائیڈن کا خیال ہے کہ صنفی فرق فوج میں ملازمت کے لیے رکاوٹ نہیں بن سکتا، امریکہ کی مظبوطی اسکی اقدار میں ہے اور امریکی اقدار میں صنفی تفریق ناجائز ہے۔
امریکی وزیر دفاع ریٹائرڈ جنرل لالڈ آسٹن نے بھی حکنامے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج میں شمولیت کے لیے مقرر معیار کو پورا کرنے والا ہر امریکی اس میں بھرتی ہو سکتا ہے، صنفی تفریق کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
یاد رہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپریل 2019 میں ہجڑوں کی فوج میں بھرتی پر پابندی لگائی تھی، اور پابندی کو فوج کی پیشہ ور صلاحیتوں کے لیے ضروری قرار دیا تھا۔ تاہم پالیسی ک...