
جکارتہ: مسافر طیارہ گر کر تباہ، عملے سمیت 62 افراد جاں بحق
انڈونیشیا میں سریوجیا ہوائی کمپنی کا جہاز جکارتہ میں حادثے کا شکار ہو گیا ہے۔ واقعے میں 62 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔
انڈونیشیا کے وزیر برائے نقل و حمل نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاز جکارتہ سے پوتیانک نامی شہر جا رہا تھا، تاہم پرواز بھرتے ہی اسکا مواصلاتی مرکز سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ جس پر قومی ہوائی محکمے نے تلاش شروع کی تو جہاز کا ملبہ جکارتہ شہر سے باہر ایک جزیرے اور اس کے ارد گرد پھیلا ہوا ملا۔
اطلاعات کے مطابق جہاز پرواز کے محض چار منٹ بعد حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔ حادثے کی وجوہات اور مزید معلومات ابھی اکٹھی کی جارہی ہیں۔...