جینیوا میں صدر بائیڈن سے ملاقات میں تعلقات کی بحالی کے طریقوں پر بات ہو گی: صدر پوتن
روسی صدر ولادیمیر پوتن امریکی ہم منصب جو بائیڈن کے ساتھ آئندہ ہفتے کی متوقع ملاقات سے کچھ زیادہ پرامید نہیں ہیں، سینٹ پیٹرزبرگ بین الاقوامی اقتصادی فورم میں خطاب کے دوران صدر پوتن کا کہنا تھا کہ امریکی صدر سے ملاقات میں کسی خاص پیش رفت کا امکان نہیں ہے، تاہم اہم معاملات پر تبادلہ خیال کرنا تعلقات کو معمول پر لانے کی بنیاد ضرور بن سکتا ہے۔
جینیوا میں طے ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے صدر پوتن نے مزید کہا کہ ہم دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرنے جارہے ہیں، انہیں ادراک ہے کہ ابھی انہیں تعلقات ٹھیک کرنے کے طریقے تلاش کرنے ہیں، اور بحالی میں ابھی وقت لگےگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ آج انتہائی نچلی سطح پر ہے اور اب یہ بات سب کو معلوم ہے۔
صدر پوتن نے ملاقات کے ایجنڈے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ تعلقات میں استحکام، نمایاں بین الاقوامی تنازعات کے حل، دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی، کورونا وباء اور...