داعش کو پراپیگنڈے میں تکنیکی مدد فراہم کرنے اور آن لائن بھرتیاں کرنے والے کینیڈی شہری پر فرد جرم عائد
امریکی عدالت نے شام سے گرفتار داعش کے کینیڈی نژاد رکن محمد خلیفہ پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔ محمد خلیفہ پر الزام ہے کہ اس نے داعش کو پراپیگنڈے اور دیگر ابلاغی معاملات میں تکنیکی مدد فراہم کی تھی، جن میں مغوی مغربی شہریوں کے گلے کاٹنے کی ویڈیو بھی شامل ہیں۔ محمد خلیفہ کو 2019 میں امریکی حمایت یافتہ کرد ملیشیا نے گرفتار کیا تھا۔
محمد خلیفہ نے 2019 میں کینیڈی نشریاتی ادارے کو دیے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا تھا کہ اس نے 2013 میں کینیڈا چھوڑ دیا تھا اور داعش میں شمولیت اختیار کر لی تھی، گرفتاری کے بعد محمد خلیفہ امریکہ میں زیر قید تھا اور حال ہی میں اسے مزید تحقیقات کے لیے ایف بی آئی کے حوالے کیا گیا تھا۔
مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق محمد خلیفہ جلد ہی داعش میں اہم مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا تھا اور وہ ابوبکر البغدادی کے بھی قریب تھا۔ اس کے پاس ابلاغی کام کی اہم ذمہ داری تھی، جن میں ترج...