کابل راکٹ حملوں میں 24 زخمی، یوم آزادی کی تقریبات جاری
فغانستان کے یوم آزادی پر دارالحکومت کے حساس اور سفارتی علاقے میں نامعلوم مقام سے 14 راکٹ برسائے گئے ہیں جس سے پورا علاقہ لرز اُٹھا ہے۔
افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک بھر میں یوم آزادی کی مناسبت سے تقریبات جاری تھیں اور کابل میں صدر اشرف غنی کو بھی سرکاری تقریب سے خطاب کرنا تھا تاہم سفارتی علاقے پر راکٹ حملے کے بعد ضروری اقدامات کے بعد تمام تقریبات کو جاری رکھا گیا۔
مقامی افراد کے مطابق راکٹ حملے اتنے شدید تھے کہ پورا علاقہ لرز اُٹھا اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ افراتفری اور بھگدڑ مچ گئی جس سے درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ راکٹ حملے کا ہدف نامعلوم ہے تاہم کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔
https://twitter.com/RT_com/status/1295737221685944320
سیکیورٹی اداروں نے علاقے کا گھیراؤ کر لیا ہے اور ریسکیو ادارے امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ دارالحکومت کے مختلف مقامات سے 24 زخمیوں کو ا...