ہندوستان کا فرانس کے ساتھ رفال کے بعد ہیمر میزائل کا معاہدہ، ملکی میڈیا پر مودی کی جے جے کار
بیشتر بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہندوستان نے فرانس کے ساتھ رفال طیاروں کے بعد ہیمر یعنی "ہائیلی ایجائل موڈیولر امیونیشنز ایکسٹینڈڈ رینج" میزائل کا معاہدہ کرلیا ہے۔ ماہرین کے مطابق ہیمر میزائل ہندوستانی فوج کی کولڈ سٹارٹ ڈاکٹرائن کو مزید تقویت دینے کا باعث ہو گی کیونکہ یہ فوری حملے کی صلاحیت کا حامل ایک خطرناک میزائل ہے۔ تاہم ہندوستانی میڈیا کے مطابق ہندوستان نے 60 سے 70 کلو میٹر کے فاصلے تک مار کرنے والے فرانسیسی میزائل کو بظاہر چین کے ساتھ جاری کشیدگی کے تناظر میں خریدا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ معاہدے میں ہندوستان مبینہ طور پر 100 عدد میزائل خریدے گا۔
ہیمر میزائل تیار کرنے والی کمپنی سافران الیکٹرنک اینڈ ڈیفینس کے مطابق ’ہیمر میزائل محفوظ دوری سے، اور آسانی سے استمعال کیا جا سکتا ہے۔ فضا سے زمین پر مار کرنے والے اس میزائل کا نشانہ بھی بہت درست مانا جاتا ہے۔ ہیمر کو بنانے ...