روس میں دستوری ریفرنڈم: پوٹن 2036 تک روس کے صدرمتوقع
روسی قوانین میں اصلاحات متعارف کرانے کے لیے ریفرنڈم کا عمل بدھ یکم جولائی کو مکمل ہو گیا۔ ریفرنڈم کا سلسلہ سات دنوں پر پھیلا ہوا تھا۔ نتائج کے مطابق لوگوں نے انتہائی بڑی اکثریت کے ساتھ اصلاحات کی منظوری دی ہے۔ خیال رہے کہ دستوری اصلاحات کے منظور ہونے سے اب ولادی میر پوٹن کے اپنے منصب پر فائز رہنے کی راہ سن 2036 تک ہموار ہو گئی ہے۔
روسی الیکشن کمیشن کے مطابق اٹھہتر فیصد سے زائد ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے اور بھاری اکثریت میں لوگوں نے دستوری ترامیم کی منظوری دی ہے۔ ریفرنڈم میں پیش کردہ آئینی ترامیم کی مخالفت میں اکیس فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ ریفرنڈم کا ٹرن آؤٹ پینسٹھ فیصد رہا۔ روسی پارلیمنٹ دستوری اصلاحات کے پیکج کی باضابطہ منظوری پہلے ہی دے چکا ہے۔
دستوری ریفرنڈم کی کامیابی روس کی کامیابی کومنقسم اپوزیشن نے یہ کہہ کر مستردکر دیا ہے کہ ووٹنگ کے عمل میں کئی بے ضابطگیاں واضح...