روسی بحریہ میں ایک اور جدید ترین آبدوز کازان شامل
روسی بحریہ کے شمالی بیڑے میں جوہری اسلحے سے لیس جدید ترین آبدوز کازان کا اضافہ کر دیا گیا ہے، آبدوز روسی یاسن-ایم آبدوز کی جدید قسم ہے۔ بحریہ کے مطابق آبدوز میں مزید جدت کے لئے کام کیا جا رہا ہے۔
روس کی شمالی بندرگاہ سیویرود ونسک میں بروز جمعہ آبدوز کی حوالگی کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں اعلیٰ افسران سمیت بحریہ کے سربراہ اور شمالی بیڑے کےکمانڈر نے بھی شرکت کی۔
جدید ترین آبدوز میں روس کے تمام بحری میزائل نصب کیے جا سکتے ہیں، جن میں جدید ترین کالیبر اور جہاز شکن اونکس بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ 533ملی میٹر ہومنگ تارپیڈو بھی آبدوز سے وار کیا جا سکتا ہے۔
یاسن-ایم آبدوز پر جدید ترین زرکون ہائپر سونک کروز میزائل بھی نصب کیا جا سکے گا جو ابھی تیاری کے مراحل میں ہے، منصوبے پر کام کرنے والے محققین کا کہنا ہے کہ رواں سال کے آخر تک منصوبہ مکمل کر لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ روس یاسن-ایم کی ...