روس اس وقت آزاد دنیا کا قائد ہے: روسی پادری اعظم کا عیسائی گھرانوں کی امریکہ سے روس منتقلی پر تبصرہ
روس کے پادری اعظم پیٹریارک کیرِل نے نے امریکہ سے عیسائیوں کے روس منقتل ہونے کو ملک میں مذہب کی آزادی اور بیرونی منفی اثر سے محفوظ ہونے کی علامت قرار دیا ہے۔ مقامی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے پادری کیرل کا کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ میری اس بات پر دنیا میں خوب ہنگامہ بڑپا ہو گا، اور کچھ لوگ غیر وابستہ مسائل کو اچھالیں گے لیکن میں یہ ثابت کر سکتا ہوں کہ آج کا روس آزاد دنیا کا قائد ہے۔
پادری کیرل کا مزید کہنا تھا کہ ہم بہت سے نام نہاد آزاد اور طاقتور ممالک کے اثر سے پاک ہیں، ہم اپنے روائتی انداز میں ترقی کر رہے ہیں، اور خدا نے چاہا تو ہم ضرور کامیاب ہوں گے، روس دوسروں کے لیے ایک مثال بن سکتا ہے۔ ہمارے بہت سے مسائل ہیں لیکن یہ سب حل کیے جا سکتے ہیں۔
روسی معاشرے پر بات کرتے ہوئے پادری کیرل کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں اس وقت کوئی انتہائی سنجیدہ یا ناقابل حل مسئلہ موجود نہیں، جس سے ہ...