ہفتہ, جنوری 4 https://www.rt.com/on-air/ Live
Shadow
سرخیاں
برطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکے

روس اس وقت آزاد دنیا کا قائد ہے: روسی پادری اعظم کا عیسائی گھرانوں کی امریکہ سے روس منتقلی پر تبصرہ

روس کے پادری اعظم پیٹریارک کیرِل نے نے امریکہ سے عیسائیوں کے روس منقتل ہونے کو ملک میں مذہب کی آزادی اور بیرونی منفی اثر سے محفوظ ہونے کی علامت قرار دیا ہے۔ مقامی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے پادری کیرل کا کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ میری اس بات پر دنیا میں خوب ہنگامہ بڑپا ہو گا، اور کچھ لوگ غیر وابستہ مسائل کو اچھالیں گے لیکن میں یہ ثابت کر سکتا ہوں کہ آج کا روس آزاد دنیا کا قائد ہے۔

پادری کیرل کا مزید کہنا تھا کہ ہم بہت سے نام نہاد آزاد اور طاقتور ممالک کے اثر سے پاک ہیں، ہم اپنے روائتی انداز میں ترقی کر رہے ہیں، اور خدا نے چاہا تو ہم ضرور کامیاب ہوں گے، روس دوسروں کے لیے ایک مثال بن سکتا ہے۔ ہمارے بہت سے مسائل ہیں لیکن یہ سب حل کیے جا سکتے ہیں۔

روسی معاشرے پر بات کرتے ہوئے پادری کیرل کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں اس وقت کوئی انتہائی سنجیدہ یا ناقابل حل مسئلہ موجود نہیں، جس سے ہمارا معاشرہ تباہ ہو جائے، یا اس کا ہمارا ناقابل تلافی نقصان ہو۔ انکا مزید کہنا تھا کہ روسی معاشرہ اس وقت صحت مند بحث و مباحثوں کا حصہ ہے، یہ رحجان قطعاً انسانی تہذیب اور روحانیت کے خلاف نہیں، یہی وجہ ہے کہ معاشرہ پروان چڑھ رہا۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

one × 1 =

Contact Us