امریکہ اب واحد عالمی قوت نہیں رہا، اسے یہ حقیقت تسلیم کر لینی چاہیے: روسی حساس ادارے کے سربراہ کا رشیا ٹوڈے کو خصوصی انٹرویو
امریکہ کی افغانستان میں ناکامی کی وجہ اسکا اپنی صلاحیتوں کا غلط اندازہ اور ایک غیر ملک میں اپنی لبرل معاشرتی اقدار کو تھوپنے جیسا ناممکن منصوبہ تھا۔ ان خیالات کا اظہار روسی حساس ادارہ برائے خارجہ امور ایس وی آر کے سربراہ سرگئی ناریشکن نے رشیا ٹوڈے سے گفتگو میں کیا ہے۔
روسی اعلیٰ عہدے دار کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ہم نے دیکھا کہ کیسے امریکہ کو اچانک افراتفری میں اپنی افواج نکالنا پڑیں، اور اسکی تیار کردہ افغان فوج اور کٹھ پتلی حکومت اس کے ساتھ ہی ڈھیر ہو گئی، یہ سب دراصل امریکی پالیسیوں کا نتیجہ تھا، امریکہ اپنا لاکھوں میل دور کا سماجی ترقی کا لبرل ڈھانچہ ایک نئی جگہ پہ نئے لوگوں پر مسلط کرنا چاہتا تھا، یہ ناممکن تھا۔ ناریشکن کا مزید کہنا تھا کہ اس ناکام پالیسی کی ذمہ داری کسی ایک ادارے پر نہیں بلکہ، سی آئی اے، دفتر خارجہ، سرائے ابیض اور امریکی قومی سلامتی کے مشیران، سب پر برابر عائ...