معروف برطانوی اخبارات کا روس پر خفیہ لیبارٹریوں میں خطرناک وائرس تیار کرنے اور حیاتیاتی جنگ شروع کرنے کی خواہش کا الزام
برطانیہ کے معروف اخباروں اور ویب سائٹوں نے چین کے بعد اب روس کے خلاف وباؤں سے لے کر افواہیں پھیلانے کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ دی سن، دی مرر، ڈیلی میل اور دیگر معروف ذرائع ابلاغ کے ادارے خبریں چلا رہیں کہ ایک طرف تو روس دنیا کو وباء سے نکالنے کے لیے ویکسین کی فراہمی کی پیشکش کر رہا ہے جبکہ دوسری طرف خفیہ طور پر صدر ولادیمیر پوتن دنیا بھر میں ایک نئی وباء پھیلانے کی تیاری کر رہے ہیں۔
برطانیہ کے سب سے زیادہ پڑھے جانے والے اخبارات اور ویب سائٹوں پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ روس کے کسی کونے میں ایک خفیہ لیبارٹری میں حیاتیاتی ہتھیاروں پر کام جاری ہے، جہاں ایبولا اور ماربرگ وائرس تیار کیے جا رہیں جنہیں دنیا میں تباہی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
برطانوی ادارے اپنی خبر کے ذرائع میں سابق عسکری اہلکار کا حوالہ دیتے ہیں تاہم اسکی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ خبروں میں مزید دعویٰ کی گیا ہے کہ روسی صد...