امریکہ کی افغانستان میں حالیہ سرگرمیاں اسکی وسط ایشیا پر نظر کی عکاسی ہیں، اسلحہ بیچنے کے لیے خوف پیدا کیا جا رہا، حالات بگاڑے جا رہے ہیں: روسی وزیر دفاع
روسی وزیر دفاع سیرگئی شوئیگو نے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ بظاہر امریکہ اگلے ماہ تک افغانستان سے مکمل طور پر نکل جائے گا لیکن حقیقت میں افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
رشیا ٹوڈے سے گفتگو میں روسی اعلیٰ عہدے دار کا کہنا تھا کہ امریکی سرگرمیاں اشارہ ہیں کہ امریکہ اب بھی وسط ایشیا پر نظر رکھے ہوئے ہے اور اسے بھرپور دلچسپی ہے کہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک میں کیا ہو رہا ہے۔ روسی فوج کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکی سرگرمیاں بیزاری کا باعث ہیں، اور امریکہ خطے میں حالات بگاڑ کر اسلحہ بیچنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ امریکہ کی مدد کرنے والے افغانوں کو اسلامی امارات کا خوف بیچا جا رہا ہے اور غنی انتظامیہ کی فوج اب ہتھیار ڈال کر ہمسایہ ممالک تاجکستان میں دھکیلی جا رہی ہے۔
وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ہمیشہ ہی ان...