
صدر پوتن کا افریقی براعظم کے ساتھ تعاون اور تجارت بڑھانے پر زور، افریقی یونین اجلاس میں بڑے اعلانات
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے روس کے افریقی ممالک کے ساتھ بڑھتے تعاون اور اتحاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے مزید بڑھانے کا عندیا دیا ہے۔ افریقی یونین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر کا کہنا تھا کہ براعظمی اتحاد نے اندرونی تنازعات کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہی براعظم میں استحکام اور خوشحالی لائے گا۔
روسی صدر نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ روس اور افریقی ممالک دنیا میں اہم اتحادی ہیں اور یہ اتحاد دنیا کو غیر منصفانہ اجارہ داری سے آزاد کر کے ایک کثیر القوت کا حامل نظام دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ خطاب میں صدر پوتن نے عالمی قوانین میں برادری لانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے تعصب، کسی بھی بنیاد پر اقوام و معاشروں کو تقسیم کرنے، اور ممالک میں آمریت کو پروان چڑھانے کے ساتھ ساتھ کچھ ممالک کی جانب سے من مرضی کرتے ہوئے سخت معاشی پابندیاں عائد کرنے کے رویے پر سخت تنقید کی۔
ا...