مغربی پابندیوں کی خلاف ورزی: روس کے ساتھ تعاون اور تجارت پر ترکی کو امریکہ کی دھمکی
امریکہ نے ترکی کو دھمکی دی ہے کہ اگر یہ ثابت ہو گیا کہ ترکی نے روس پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کی ہے تو اسے سخت نتائج بھگتنا ہوں گے۔ معروف امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے اعلیٰ امریکی عہدے داروں کے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ ترکی کی ایک مبینہ کمپنی امریکی پابندیوں کے باوجود روس کے ساتھ کاروباری شراکت میں اس کی مدد کر رہی ہے۔
معاملے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم امریکی حکام نے ترک حکام اور کمپنی کے مالکان کو تنبیہ جاری کر دی ہے کہ اگر تحقیقات میں ثابت ہو گیا کہ امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کی گئی ہے تو اس پہ سزا دی جائے گی۔
ترکی پر الزام ہے کہ وہ مغربی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔ اور خصوصاً روسی کمپنیوں کو عالمی تجارت میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اس حوالے سے روسی تیل کے بحری جہازوں کو راستہ فراہم کرنا، مارکیٹ تک جعلی ناموں سے رسائی دینا اور برقی آلات و ہتھیاروں کی...