روسی صدر نے اقوام متحدہ کے عملے کو کووڈ19 کی ویکسین مفت دینے کی پیشکش کر دی
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا ہے کہ روس عالمی ادارے کے عملے کو کووڈ ویکسین کی مفت ویکسین فراہم کر سکتا ہے۔
خطاب میں روسی صدر کا کہنا تھا کہ دنیا ایک نئی طرز کے مسئلے کا سامنا کر رہی ہے، کووڈ19 وباء نے پوری دنیا میں کروڑوں افراد کو متاثر کیا ہے، لاکھوں قیمتی جانیں اسکا شکار ہوئی ہیں، سرحدیں بند ہیں اور پوری دنیا میں روزمرہ کی زندگی متاثر ہے، اور یہ سب ایک حقیقت ہے۔
صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ عالمی رہنماؤں کو مل بیٹھنا چاہیے اور انسانیت کے تحفظ کے لیے ویکسین کی مفت دستیابی پہ کام کرنا چاہیے، روس دنیا کی پہلی ویکسین بنانے میں کامیاب رہا ہے، جو پائیدار، محفوظ اور اثردار ہے۔ روسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ روس ویکسین کی پیداوار کے لیے شراکت داری کرنے کو بھی تیار ہے، اور جلد ہم ایک عالمی سطح کی آن لائن کانفرنس کا انعقاد کر رہے ہیں، جس میں ان تمام ممالک کو...