کورونا کے باعث روسی معیشت میں ساڈھے 4 فیصد گراوٹ، غرباء کی تعداد میں دس لاکھ کا اضافہ
روسی محکمہ مالی احتساب کے سربراہ الیکسے کردن نے ملکی معیشت کے بارے میں ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کووڈ-19 کے اثرات کھل کر سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، ملکی پیداوار میں 4 اعشاریہ 5 فیصد کی گراوٹ ہوئی ہے جبکہ غرباء کی تعداد میں مزید 10 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔
روسی حکومتی اہلکار کا کہنا تھا کہ انہیں آئندہ ایک سال میں بھی حالات کے بہتر ہونے کی امید نہیں، اس لیے غرباء کی دیکھ بھال کے لیے حکومت کو منصوبے بنانا ہوںگے۔
کردن کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں ملک کے بڑے شہروں کے علاوہ بیشتر علاقوں میں لوگوں کے رہن سہن کے معیار میں کمی آئی ہے، اور کووڈ-19 نے اس رفتار کو مزید بڑھا دیا ہے۔
سابق وزیر خزانہ نے ملکی معیشت میں 4 اعشاریہ 5 فیصد کی گراوٹ کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ یہ مغربی یورپ کے متعدد ممالک کی نسبت کم ضرور ہے لیکن روسی معاشرے کے لیے اس کے دیر پا اثرات ہوں گے۔ ...