روس امریکہ تعلقات: بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ تعلقات پر مشاورت کے لیے صدر پوتن نے واشنگٹن سے سفیر بلا لیا
روس نے امریکہ میں اپنے سفیر اناتولائے انتولوو کو بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ تعلقات پر مشاورت کے لیے وطن واپس بلا لیا ہے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ واشنگٹن میں روسی سفیر کو نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ تعلقات پر جائزے اور مشاورت کے لیے واپس بلایا گیا ہے، مشاورتی اجلاس میں متعلقہ ادارے اور دیگر اعلیٰ عہدے دار بھی شریک ہوں گے، ماریا زاخارووا کا مزید کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ کو آئے دو ماہ ہو گئے ہیں، اب یہ درست وقت ہے کہ روس معاملات کا تجزیہ کر کے اپنی پالیسی وضع کرے۔
روسی ترجمان کا کہنا تھا کہ روس امریکہ کے ساتھ تعلقات کو اتنا خراب نہیں کرنا چاہتا کہ کبھی واپسی نہ ہو سکے، اور انہیں امید ہے کہ بائیڈن انتظامیہ بھی اچھا ردعمل دے گی۔
واضح رہے کہ روسی سفارتی مشاورت کی خبر اس وقت سامنے آئی ہے جبکہ امریکہ نے روس کو ہونے والی برآمدات پر مزید پابندیاں ...