امریکہ روس کو چھوٹے ٹکروں میں توڑنا چاہتا، روسی جدوجہد انصاف پر مبنی عالمی نظام ہے، وہ اسے قائم کر کے رہیں گے: صدر پوتن
روس ایک ایسی دنیا کے لیے تگ و دو کر رہا ہے جہاں کسی ایک ملک کی اجارہ داری نہ ہو بلکہ ایک سے زیادہ ممالک و خطے دنیا کے نظام کو عدل و انصاف سے چلا سکیں۔ یہ کہنا تھا روسی صدر ولادیمیر پوتن کا روسیا 1 کو دیے گئے ایک انٹرویو میں۔ انہوں نے امریکہ پر دنیا کو اپنی خواہشات کا مظہر بنانے کا ایجنڈا چلانے والا ملک بھی قرار دیا۔
صدر پوتن کا کہنا تھا کہ امریکہ کی پالتو ریاستیں امریکہ کے اس رویے سے بخوبی آگاہ ہیں، تاہم وہ یا تو معاشی گھیرے یا پھر دفاعی اور دیگر مجبوریوں کے باعث آنکھیں بند کیے بیٹھے ہیں۔ روسی رہنما کا کہنا تھا کہ روس کے مقاصد کو جانتے بوجھتے وہ خاموش ہیں کیونکہ انہیں امریکی خوف ہے کہ روس کی حمایت میں ان کا حقہ پانی بند ہو سکتا ہے۔
معروف کمپنی کانبیرا کی جانب سے فرانس کے ساتھ ہوئے آبدوزوں کے معاہدے کو ختم کرکے امریکہ کے ساتھ کرنے کے واقعے کو مثال بناتے ہوئے صدر پوتن کا کہنا ت...