اگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اگر خطے میں کسی ملک نے جوہری ہتھیار بنائے تو وہ بھی مجبور ہو جائیں گے کہ اس خطرناک ہتھیار کو اپنی دسترس میں کریں۔
امریکی ٹی وی سے گفتگو میں سعودی شہزادے سے پوچھا گیا کہ اگر ایران جوہری قوت بن جاتا ہے تو سعودیہ کا ردعمل کیا ہو گا، جس پر محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ اگر خطے میں کوئی بھی ملکجوہری قوت بنتا ہے تو اس خطرناک کو ناپسند کرنے کے باوجود سعودیہ مجبور ہو گا کہ اس ہتھیار کو حاصل کرے۔ اس ہتھیار کو حاصل کرنے کا مقصد باقی دنیا کے خلاف طاقت کی دھونس اور سیاسی مداخلت ہے۔ عالمی امن کے لیے قوت کا توازن ناگزیر ہوتا ہے۔
البتہ عالمی قوتوں کو اس حوالے سے اقدامات کرنے چاہیے اور دنیا کو ایک اور ہیروشیما ناگاساکی جیسی ہلاکت سے بچانے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیے۔
...