دنیا میں کس کے پاس کتنا سونا ہے؟
ورلڈ گولڈ کونسل کی جانب سے ممالک کے سونے کے ذخائر کی تفصیل جاری کی گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اگست 2020 میں سونے کا سب سے بڑے ذخیرہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے پاس ہے۔ امریکہ کے پاس 8133.5 ٹن سونا ہے، جو اس کے مجموعی خزانے کا 79 فیصد ہے۔
فہرست میں دوسرے نمبر پر جرمنی ہے جس کے پاس 3363.6 ٹن سونا ہے جو ملکی خزانے کا 75.6 فیصد بنتا ہے، اٹلی کے پاس 2451.8 ٹن، خزانے کا 71.3 فیصد، فرانس کے پاس 2436 ٹن خزانے کا 65.5 فیصد، روس کے پاس 2299.9 ٹن، خزانے کا 23.0 فیصد، چین کے پاس 1948.3 ٹن سونا ہے جو خزانے کا 3.4 فیصد ہے۔
یوں سوئٹزرلینڈ کے پاس 1040.0 ٹن، جو ملکی خزانے کا 6.5 فیصد بنتا ہے جبکہ جاپان کے پاس 765.2 ٹن، خزانے کا 3.2 فیصد، بھارت کے پاس 657.7 ٹن، جو ملکی خزانے کا 7.5 فیصد، نیدرلینڈز کے پاس 612.5 ٹن، جس کا ملکی خزانے میں 71.4 فیصد حصہ بنتا ہے، ترکی کے پاس 583.0 ٹن سونا ...