سویڈن: تجارتی خسارے اور مہنگائی نے ملکی معیشت اور عوام کی کمر توڑ دی، یورپی ملک کے سر پر کسادبازاری کے خطرات منڈلانے لگے
سویڈن کو تجارتی خسارے کے بعد معاشی گراوٹ نے آ گھیرا ہے۔ عالمی کساد بازاری، مسلمان ممالک کی جانب سے جزوی تجارتی پابندیوں کے باعث یورپی ملک کی پیداوار میں ڈیڑھ سے 2 فیصد کے قریب کمی واقع ہوئی ہے۔
دوسری طرف مہنگائی کے باعث شہری پریشان ہیں۔ گزشتہ ایک برس سے مہنگائی میں مسلسل اضافے کے باعث بنکوں میں لوگوں کی بچت اور بالآخر قوت خرید میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق سویڈن میں لوگوں کی قوت خرید میں مسلسل ایک سال سے کمی دیکھنے میں آرہی ہے، جو ایک سال میں 3فیصد سے بھی زیادہ ہے۔ جبکہ برس بھی رحجان قائم رہنے کے اندیشے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔...