
سویڈن: چاقو حملے میں 8 افراد زخمی، 20 سالہ چاقو بردار حملہ آور پولیس کی گولی سے ڈھیر
سویڈن میں 20 سالہ نامعلوم نوجوان نے گلی میں چاقو کے وار سے 8 افراد کو زخمی کر دیا ہے۔ پولیس نے حملہ آور کو روکنے کے لیے اسے گولی مار کر زخمی کیا اور گرفتار کر کے لیے گئے۔ پولیس کا ماننا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ ایک دہشت گرد حملہ تھا تاہم ابھی اس حوالے سے کوئی مصدقہ معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔
حملہ آور تاحال زخمی حالت میں اسپتال میں پڑا ہے، اور پولیس اس سے تفتیش نہیں کر سکی ہے، تاہم پولیس نے اس کے بستر پر کڑا پہرا لگا رکھا ہے۔
انتظامیہ نے شہر میں ذرائع آمدورفت پر سکیورٹی بڑھا دی ہے اور شہریوں کو بھی محتاط رہنے کی تلقین کی ہے۔...