مردوں میں فحش فلمیں دیکھنے اور ویڈیو گیم کھیلنے کے بڑھتے رحجان کی وجہ تحریک حقوق نسواں کی مردانگی کے خلاف مہمات ہیں: امریکی سینٹر
امریکی سینٹر جوش ہالے کے ایک حالیہ بیان نے دنیا بھر میں بھرپور توجہ حاصل کی ہے۔ ریپبلک جماعت کے ایک اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے سینٹر ہالے کا کہنا تھا کہ حقوق نسوانیت کی تحریک کے باعث امریکی مردوں میں فخش فلموں اور آن لائن ویڈیو گیمیں کھیلنے کا رحجان بڑھا ہے۔ نام نہاد حقوق نسواں کی مہمات میں مردانگی کو بے جا تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، کمیونسٹ سوچ امریکہ کو تباہ کر رہی ہے۔ اور اس میں بظاہر وہ خواتین کو ہدف بنائے ہوئے ہیں لیکن حقیقتاً انکا نشانہ امریکی مرد ہیں۔
https://twitter.com/RonFilipkowski/status/1455120663639953408?s=20
سینٹر ہالے کا کہنا تھا کہ حقوق نسواں مردانگی کو ایک زہر کے طور پر پش کرتی ہے، جس کے باعث نوجوان مرد ہمت، جواں مردی اور خود مختاری کو معاشرے کے لیے ایک خطرے کے طور پر دیکھنے لگے ہیں۔ انہوں نے اپنی جماعت کی کمزور ہوتی عوامی مقبولیت کی وجہ بھی حقوق نسواں کی خصوصی...