Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

مردوں میں فحش فلمیں دیکھنے اور ویڈیو گیم کھیلنے کے بڑھتے رحجان کی وجہ تحریک حقوق نسواں کی مردانگی کے خلاف مہمات ہیں: امریکی سینٹر

امریکی سینٹر جوش ہالے کے ایک حالیہ بیان نے دنیا بھر میں بھرپور توجہ حاصل کی ہے۔ ریپبلک جماعت کے ایک اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے سینٹر ہالے کا کہنا تھا کہ حقوق نسوانیت کی تحریک کے باعث امریکی مردوں میں فخش فلموں اور آن لائن ویڈیو گیمیں کھیلنے کا رحجان بڑھا ہے۔ نام نہاد حقوق نسواں کی مہمات میں مردانگی کو بے جا تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، کمیونسٹ سوچ امریکہ کو تباہ کر رہی ہے۔ اور اس میں بظاہر وہ خواتین کو ہدف بنائے ہوئے ہیں لیکن حقیقتاً انکا نشانہ امریکی مرد ہیں۔

سینٹر ہالے کا کہنا تھا کہ حقوق نسواں مردانگی کو ایک زہر کے طور پر پش کرتی ہے، جس کے باعث نوجوان مرد ہمت، جواں مردی اور خود مختاری کو معاشرے کے لیے ایک خطرے کے طور پر دیکھنے لگے ہیں۔ انہوں نے اپنی جماعت کی کمزور ہوتی عوامی مقبولیت کی وجہ بھی حقوق نسواں کی خصوصی مرد مخالف مہمات اور اس کے پیش نظر ابھرنے والے بیانیے کو ٹھہرایا ہے۔

سینٹر ہالے کا کہنا تھا کہ جب آپ کئی برسوں سے مردوں کو کہیں کہ معاشرے کے مسائل کی وجہ تمہاری مردانگی ہے، تمہارا باہر نکلنا خواتین کو ہراساں کرتا ہے تو وہ قدرتی طور پر نفسیاتی دباؤ میں خود کو گھر تک محدود کر لیں گے اور گھر پر وقت گزارنے کے لیے فحش مواد اور ویڈیو گیموں کا سہارا لیں گے۔

سینٹر ہالے نے ایک تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ امریکی مرد بے چینی اور ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، ان کی مردانگی پر مسلسل ہونے والے حملوں نے انہوں چرچڑا اور بدمزاج بنا دیا ہے۔

اکیالیس سالہ سینٹر کا کہنا تھا کہ امریکی معیشت میں مردوں کی کام کرنے کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے، مرد اب شادی کرنے سے اجتناب کرتے ہیں، مردوں کے گھر بسانے اور بچے پیدا کرنے کے رحجان میں بھی کمی آئی ہے۔

سینٹر ہالے نے اپنی جماعت کے رہنماؤں سے خطاب میں کہا کہ جماعت کو قومی سطح پر اس صورتحال کے خلاف مہم شروع کرنی چاہیے، بائیں بازو کا یہ تاثر ختم ختم کرنا ہو گا کہ امریکہ ایک جارحانہ قوم ہے، اور مرد معاشرتی مسائل کی وجہ ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ امریکی معیشت کو دوبارہ بحال کرنے کے لیے مردوں کے کردار کو ابھارنا ضروری ہو گیا ہے۔

امریکی سینٹر کے بیان پر جہاں انکی ستائش ہوئی وہیں انہیں شدید تنقید کا بھی سامنا ہے، ناقدین کا کہنا ہے کہ سینٹر جوش ہالے کے دعوے کسی تحقیق پر مبنی نہیں۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

8 − four =

Contact Us