سینٹ پیٹرزبرگ بین الاقوامی اقتصادی فورم کا اجلاس اختتام پذیر:5 روزہ اجلاس میں 53 ممالک کے 2 ہزار سے زائد مندوب شریک، 320 سے زائد معاہدوں پر دستخط
سالانہ سینٹ پیٹرزبرگ بین الاقوامی اقتصادی فورم (ایس پی آئی ای ایف) کا اجلاس ختم ہو گیا ہے، گزشتہ بدھ کے روز شروع ہونے والا اجلاس آج اختتام پذیر ہوا۔ اجلاس میں 5 ہزار سے زائد مندوبین شریک ہوئے جبکہ سینکڑوں نئے معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔
روس کانگریس فاؤنڈیشن کے سربراہ الیگزینڈر اسٹوگلیوفنل نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ سینٹ پیٹرزبرگ بین الاقوامی اقتصادی فورم میں 320 سے زیادہ معاہدے پیش کیے گئے، جس میں مختلف خطوں سے تعلق رکھنے والے حکومتی ارکان اور نجی کمپنیوں کے مالکان نے شرکت کی اور ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کے معاہدے کیے۔
اس اجلاس میں 53 ممالک کے تقریباً 2000 مندوب شریک تھے، اجلاس میں امریکہ، چین اور قطر کے وفود نمایاں رہے۔
...