شامی صدر بشار الاسد 95٪ ووٹ لے کر مسلسل چوتھی بار منتخب: عالمی برادری نے انتخابی عمل مسترد کر دیا
شامی حکومت نے بشار الاسد کو 95 فیصد سے زیادہ ووٹوں کے ساتھ چوتھی بار منتخب ہونے کا اعلان کیا ہے۔ فتح کے اعلان کے ساتھ دعویٰ کیا گیا ہے کہ صدر بشار الاسد نے دو مدمقابل امیدواروں کو شکست دی ہے، جن میں سے ایک مزاحمتی اتحاد کے سابق عہدیدار بھی شامل ہیں۔
شام کی مقننہ کے اسپیکر، حمود صباغ کے مطابق گزشتہ بدھ ہوئے انتخابات میں اندراج شدہ ووٹ دہندگان میں سے 78 فیصد نے حق رائے دہی استعمال کیا، جس میں سے 1 کروڑ 30 لاکھ ووٹ لےکر بشار الاسد کامیاب ہوئے۔
دوسری طرف شام کو بشار الاسد کی مطلق عنانی سے آزادی دلوانے کے لیے اٹھنے والی تحریک نیشنل فرنٹ کے سیکریٹری جنرل محمود احمد ماری نے تقریباً 470276 یا 3.1 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں، سوشلسٹ یونینسٹ پارٹی کے عبداللہ سلوم عبد اللہ نے تقریباً213968 ووٹ لے کر 1.5 فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر رہے ہیں۔
وزیر داخلہ محمد الرحمن کے مطابق اہل ووٹرز کی کل ت...