شام میں ایرانی ملیشیا پر صیہونی میزائل حملے: دمشق و حمص دھماکوں سے گونج اٹھے
شام میں فلسطین پر قابض صیہونی انتظامیہ نے میزائل حملے کیے ہیں، جواب میں شامی فضائیہ بھی متحرک ہو نے کی اطلاعات ہیں۔
https://twitter.com/VanessaBeeley/status/1402366909962723338?s=20
صنعا نامی نشریاتی ادارے کے مطابق حملہ لبنانی ہوائی حدود کو استعمال کرتے ہوئے کیا گیا ہے، جس میں دمشق اور حمص کو نشانہ بنایا گیا۔
https://twitter.com/SanaAjel/status/1402368492662411269?s=20
فوری طور پر حملے کا ہدف اور ہونے والے نقصان کا اندازہ نہیں ہو سکا البتہ آدھی رات کو ہوئے اس حملے میں شام میں قائم ایرانی ملیشیا کو نشانہ بنانے کے امکانات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
کچھ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق لاتاکیا اور تارتوس میں بھی صیہونی میزائل گرے ہیں۔ واضع رہے کہ یہ دونوں علاقے روسی فوج کے زیر انتظام ہیں، اور یہاں روسی فضائی اور بحری چھاؤنیاں قائم ہیں۔
واضع رہے کہ قابض صیہونی انتظامیہ اکثرو بیش...