Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

شام میں ایرانی ملیشیا پر صیہونی میزائل حملے: دمشق و حمص دھماکوں سے گونج اٹھے

شام میں فلسطین پر قابض صیہونی انتظامیہ نے میزائل حملے کیے ہیں، جواب میں شامی فضائیہ بھی متحرک ہو نے کی اطلاعات ہیں۔

صنعا نامی نشریاتی ادارے کے مطابق حملہ لبنانی ہوائی حدود کو استعمال کرتے ہوئے کیا گیا ہے، جس میں دمشق اور حمص کو نشانہ بنایا گیا۔

فوری طور پر حملے کا ہدف اور ہونے والے نقصان کا اندازہ نہیں ہو سکا البتہ آدھی رات کو ہوئے اس حملے میں شام میں قائم ایرانی ملیشیا کو نشانہ بنانے کے امکانات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

کچھ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق لاتاکیا اور تارتوس میں بھی صیہونی میزائل گرے ہیں۔ واضع رہے کہ یہ دونوں علاقے روسی فوج کے زیر انتظام ہیں، اور یہاں روسی فضائی اور بحری چھاؤنیاں قائم ہیں۔

واضع رہے کہ قابض صیہونی انتظامیہ اکثرو بیشتر شام میں ایرانی ملیشیا پر حملے کرتی رہتی ہے، شام حملوں کو ملکی خود مختاری کے خلاف گردانتا ہے اور عالمی سطح پر اس پر احتجاج بھی درج کرتا ہے لیکن عالمی برادری خصوصاً مغربی خاموشی اس پر بڑا سوال ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

13 + three =

Contact Us