
شنگھائی تعاون تنظیم فوجی مشقیں: ہندوستان شامل نہیں ہو گا، کیوں؟
ہندوستانی خبر رساں اداروں کے مطابق مودی سرکار نے شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام رکن ممالک کی مشترکہ فوجی مشقوں میں شمولیت سے معذرت کر لی ہے۔ اطلاعات کے مطابق شمولیت نہ کرنے کی وجہ مشقوں میں پاکستان اور چین کی شمولیت ہے۔
یعنی ہندوستان بین الاقوامی تنظیم کا رکن ہے پر کیونکہ پاکستان اور چین بھی رکن ہونے کی وجہ سے جنگی مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں لہٰذا ہندوستانی فوج روس کے شہر استراخان میں ہونے مشقوں میں حصہ نہیں لے گا۔
مشقیں دو ہفتے یعنی 15 ستمبر سے 27 ستمبر تک جاری رہیں گی، جس میں تمام دیگر رکن ممالک حصہ لیں گے۔
ہندوستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق مودی سرکار نے فیصلے سے ماسکو کو آگاہ کر دیا ہے۔ جس پر تاحال ماسکو کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
ماہرین کے مطابق فیصلے کی وجہ ہندوستان کے امریکہ سے بڑھتے تعلقات اور امریکی دباؤ ہو سکتا ہے۔جبکہ ایسے رویے کا برکس کے مستقبل پر اثر پڑنے کے ...