نئے سال کے پہلے تینوں روز چار درمیانے حجم کے شہاب ثاقب زمین کے انتہائی قریب سے گزریں گے: ناسا
ناسا کے مطابق نئے سال کے پہلے تینوں دن زمین کے انتہائی قریب سے چار درمیانے قطر کے شہاب ثاقب گزریں گے۔ جن میں سے سب سے بڑا 220میٹر بڑا ہو گا اور جنوری 3، 2021 کو زمین سے 69 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے سے گزرے گا۔
یوں یکم جنوری 2021 کو 15 میٹر لمبائی کا شہاب ثاقب 64 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے سے گزرا ہے، اور 2 جنوری کو 15 ور 21 میٹر حجم کے دو شہاب ثاقب 15 لاکھ اور 21 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے سے گزریں گے۔
گزشتہ سال کا آخری شہاب ثاقب دسمبر 2020 میں زمین سے 61 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے سے گزرا، جس کا کل حجم 365 میٹرریکارڈ کیا گیا تھا۔...