کم سن بچیوں سے زیادتی: امریکہ کا برطانیہ سے شہزادہ اینڈریو کی حوالگی کا مطالبہ
امریکا نے برطانوی شہزادے اینڈریو کو جنسی ہراسانی کے مقدمات میں تفتیش کے لیے طلب کر لیا ہے۔ برطانوی شہزادے اینڈریو پر الزام ہے کہ وہ بھی جیفری ایپسٹین کے ساتھ بچوں سے زیادتی کے جرم میں ملوث ہیں، جس پر تحقیقات کی غرض سے امریکی محکمہ انصاف نے برطانوی وزارت داخلہ سے شہزادے کو امریکی انتظامیہ کے حوالے کرنے کی درخواست کی ہے۔
گزشتہ سال امریکی استاد اور بینکر جیفری اپیسٹین کو پولیس نے کم سن بچیوں اور درجنوں خواتین سے زیادتی اور انہیں ویڈیو بنا کرہراساں کرنے اور جنسی غلام بنائے رکھنے کے الزام پر گرفتار کیا تھا۔ ابھی مقدمہ چل رہا تھا کہ 66 سالہ ایپسٹین نے جیل میں خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا، جس کے بعد مقدمہ بھی ختم کردیا گیا۔
اسی دوران برطانوی شہزادے اینڈریو پر بھی انگلیاں اٹھنے لگیں، کیونکہ وہ جیفری کے انتہائی قریبی دوست مانے جاتے تھے، جس پر ملکہ الزبتھ نے اینڈریو کو شاہی ...