شیاؤمی کی سرمایہ کاری نکالنے کی دھمکی کام کر گئی: امریکیوں پر کمپنی میں سرمایہ کاری کی قدغن ختم، عدالت نے بھی کمپنی کے حق میں فصلہ سنا دیا
چینی مواصلاتی کمپنی شیاؤمی میں سرمایہ کاری کرنے پر امریکی حکومتی پابندی کو عدالت نے مسترد کر دیا ہے۔ امریکی حکومت کا الزام تھا کہ شیاؤمی چینی فوج کی معاون کمپنی ہے، اس لیے امریکی شہریوں پر کمپنی میں سرمایہ کاری کرنے یا اس کے حصص خریدنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔
شیاؤمی نے پابندی کے خلاف عدالت سے رجوع کیا اور ریاست کولمبیا کی ضلعی عدالت سے کمپنی کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے حکومتی فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔
اس موقع پر شیاؤمی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ اپنے صارفین، شراکت داروں اور ملازمین کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے کمپنی پہ اعتماد کیا اور اسکی حمایت کی۔ کمپنی نے اپنی قابل اعتماد مصنوعات اور خدمات کی فراہمی کو جاری رکھنے کا یقین دلایا ہے اوراعلیٰ معیاری خدمات کو پوری ایمانداری کے ساتھ مناسب قیمتوں پر دستیاب رکھنے کی پالیسی پر گامزن رہنے کے ارادے کا اظہار بھی کیا ہے۔
امریکی حکومت ن...
