Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

شیاؤمی کی سرمایہ کاری نکالنے کی دھمکی کام کر گئی: امریکیوں پر کمپنی میں سرمایہ کاری کی قدغن ختم، عدالت نے بھی کمپنی کے حق میں فصلہ سنا دیا

چینی مواصلاتی کمپنی شیاؤمی میں سرمایہ کاری کرنے پر امریکی حکومتی پابندی کو عدالت نے مسترد کر دیا ہے۔ امریکی حکومت کا الزام تھا کہ شیاؤمی چینی فوج کی معاون کمپنی ہے، اس لیے امریکی شہریوں پر کمپنی میں سرمایہ کاری کرنے یا اس کے حصص خریدنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

شیاؤمی نے پابندی کے خلاف عدالت سے رجوع کیا اور ریاست کولمبیا کی ضلعی عدالت سے کمپنی کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے حکومتی فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔

اس موقع پر شیاؤمی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ اپنے صارفین، شراکت داروں اور ملازمین کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے کمپنی پہ اعتماد کیا اور اسکی حمایت کی۔ کمپنی نے اپنی قابل اعتماد مصنوعات اور خدمات کی فراہمی کو جاری رکھنے کا یقین دلایا ہے اوراعلیٰ معیاری خدمات کو پوری ایمانداری کے ساتھ مناسب قیمتوں پر دستیاب رکھنے کی پالیسی پر گامزن رہنے کے ارادے کا اظہار بھی کیا ہے۔

امریکی حکومت نے رواں سال کے آغاز میں شیاؤمی سمیت نو چینی کمپنیوں پر پابندی لگاتے ہوئے انہیں ممنوعہ کمپنیوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ پابندی لگانے سے قبل حکومت نے امریکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ نکالنے کا موقع بھی دیا تھا، جس سے اچانک چینی کمپنیوں کے حصص شدید متاثر ہوئے تھے۔

پابندی لگانے پر چین نے ردعمل میں کہا تھا کہ امریکہ ایک بے بنیاد الزام لگاتے ہوئے شیاؤمی اور دیگر کمپنیوں کو نقصان پہنچا رہا ہے۔نجی کمپنیوں کو “چینی فوجی کمپنیاں” کہنا امریکی خواص باختہ ہونے کے سوا کچھ نہیں۔ یاد رہے کہ پابندی کے خلاف شیاؤمی نے امریکی محکمہ دفاع اور خزانہ کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کر رکھا تھا۔

اطلاعات کے مطابق رواں ماہ کے آغاز میں ہی امریکی انتظامیہ نے پابندی ہٹانے کی حامی بھر لی تھی، جس کی ایک وجہ شیاؤمی کا امریکہ سے سرمایہ کاری نکالنے اور حکومتی معاہدے سے نکلنے کی دھمکی تھی۔

واضح رہے کہ اگرچہ شیاؤمی پابندی کی فہرست سے نکل گئی ہے لیکن ہواوئے تاحال تجارتی پابندی کا شکار ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

eighteen − four =

Contact Us