روس جیسی ریاست کے سربراہ کو “قاتل” کہنا قطعاً مناسب اور قابل قبول نہیں: ترک صدر ایردوعان کی جوبائیڈن کے صدر پوتن کو قاتل کہنے پر کڑی تنقید
ترک صدر رجب طیب ایردوعان کی جانب سے امریکی صدر جوبائیڈن کے روسی صدر ولادمیر پوتن کو قاتل کہنے پر تنقید سامنے آئی ہے۔ ترک صدر کا کہنا تھا کہ ایک صدر کی جانب سے دوسری ریاست کے سربراہ کو ایسا کہنا قطعاً مناسب نہیں لگتا۔
روسی ذرائع ابلاغ کی جانب سے صدر ایردوعان کے بیان کو مثبت قرار دیا جا رہا ہے، روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ ترک صدر کا بیان اس لیے بھی اہم ہے کہ ترکی نیٹو کا رکن ہے، لیکن اس کے باوجود واشنگٹن کے مقابلے میں ماسکو کے حق میں بات کر رہا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے رائٹرز نے ترک صدر کے بیان کے حوالے سے مزید لکھا ہے کہ صدر ایردوعان نے جوبائیڈن کے بیان کو ناقابل ہضم قرار دیا اور کہا کہ کم ازکم روس جیسی ریاست کے صدر کے لیے قاتل کے الفاظ ناقابل قبول ہیں، ترک صدر نے اپنے بیان میں صدر پوتن کے جوابی بیان کو بھی سراہا ہے۔
واضح رہے کہ صدر بائیڈن نے امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی کو انٹرویو ...