
صدر بائیڈن کی پہلی جنگ عظیم میں آرمینیائی نسل کشی کے الزام کی توثیق: ترکی کا امریکی سفیر کو بلا کر احتجاج، آرمینیا کو ایک بار پھر تحقیقاتی کمیشن بنانے کی پیشکش
امریکہ کی جانب سے پہلی جنگ عظیم کے دوران ترک افواج کے ہاتھوں آرمینیائی باشندوں کی نسل کشی کے الزام کی توثیق کرنے پر ترکی نے انقرہ میں مقیم امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے اپنا احتجاج درج کروایا ہے۔ ترکی نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے ایک متنازعہ واقعے کو حقیقت کا روپ دینے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقدام خطے کے امن کے لیے مسائل میں اضافے کا باعث بنے گا۔ امریکہ کا اقدام کو "تاریخی فیصلہ قرار دینا" غیر اخلاقی ہے۔انقرہ کا مؤقف ہے کہ اقدام سےخطے میں صرف کشیدگی بڑھے گی، 100 سال پرانے غیر مصدقہ واقعے کو ہوا دینے سے ایک قوم کے زخموں پر نمک پاشی کی گئی۔ اس کے برعکس امریکہ کو خطے کے محفوظ مستقبل کے لیے مخلصانہ کوششیں کرنی چاہیے۔ امریکی صدر کے بیان سے ملکوں میں دوری اور امن کی راہ میں مزید رکاوٹ پیدا ہونے کے علاوہ کوئی دوسرا نتیجہ برآمد نہیں ہوگا۔
ترک دفتر خارجہ کے جاری کردہ ا...