
امریکی صدر جوبائیڈن نے مئی تک افغانستان سے فوجی انخلاء کرنے سے معذرت کر لی، اگلی تاریخ دینے سے بھی انکاری، طالبان کی سخت ردعمل کی دھمکی
متعدد دیگر امریکی عہدے داروں کی طرح صدر جوبائیڈن نے بھی افغانستان سے مئی 2021 تک فوجیں نکالنے کا وعدہ وفا نہ کرنے کا عندیا دے دیا ہے۔ صدر بائیڈن نے جواز کے طور پر تکنیکی وجوہات کا عزر پیش کیا ہے اور کہ ہے کہ مئی تک ایسا ممکن نہیں۔
صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ میں وہاں مستقل رہنا نہیں چاہتا لیکن افواج کا انخلاء محفوظ اور خوب تر ترتیب میں ہونا چاہیے۔ ہم افغانستان سے ضرور نکلیں گے لیکن کب نکلیں گے اس بارے میں ابھی کچھ کہنا مشکل ہے۔ صحافیوں کے اگلی تاریخ پوچھنے پر بھی امریکی صدر نے کوئی تاریخ نہ دی اور کہا کہ تاریخ دینے کا مطلب اگلے انخلاء کا منصوبہ دینا ہے، جس کے لیے امریکہ ابھی تیار نہیں۔
واضح رہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کے مئی 2021 تک انخلاء کا وعدہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا تھا، اور اس کے لیے دوحہ، قطر میں باقائدہ معاہدہ کیا گیا تھا۔
طالبان نے امریکہ کے وعدہ وفا نہ کرن...