صدر بائیڈن کا تُلسا نسل کشی کی یادگار کا دورہ: سیاہ فام کے خلاف نسلی تعصب کم کرنے کے لیے پالیسیاں متعارف کرنے کا اعلان
صدرجو بائیڈن نے 1921 میں امریکی ریاست اوکلاہوما کے علاقے تُلسا میں سیاہ فام افراد کے قتل عام کی 100 ویں برسی پر شہر کا دورہ کیا ہے اور نسلی اقلیت کے لیے کاروبار اور دیگر صورتوں میں امداد کے ساتھ ساتھ سفید فام نسلی تعصب کو کم کرنے کے لیے پالیسیاں متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔
سیاہ فام شہریوں کے قتل عام کی یاد میں تقریب کے دوران صدر بائیڈن نے حملے کے دوران بچ جانے والے تین افراد سے ملاقات کی جسکا تلسا کے گرین ووڈ تہذیبی مرکز میں خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔
اس موقع پر صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ اوکلاہوما میں قتل عام کی یادگار کا دورہ کرنے والے وہ پہلے امریکی صدر ہیں اور اسکا مقصد تاریخ کے سیاہ اوراق پہ روشنی ڈالنا اور اس بارے میں موجود خاموشی کو مٹانا ہے۔
یاد رہے کہ تلسا میں سیاہ فام آبادی پر سفید فام گروہوں نے ایک سفید فام عورت کی جانب سے جنسی زیادتی کے الزام میں حملہ کیا تھا۔ ڈک را...