یوکرین جنگ امریکی جال ہے، یورپی رہنما ہوش کے ناخن لیں: سابق فرانسیسی صدر سرکوزی کا مغربی سیاست پر خصوصی انٹرویو
سابق فرانسیسی صدر نیکولس سرکوزی نے یورپی ممالک کو تنبیہ کی ہے کہ امریکی جال میں پھنسنے سے بچیں اور براعظمی مفادات کو ترجیح دیں۔ صدر سرکوزی کا کہنا تھا کہ یوکرین کو یورپی اتحاد میں شامل کرنے کا منصوبہ ہمارے لیے خطرناک ہے، اس سے یورپی امن کو خطرات لاحق ہو جائیں گے اور نتیجتاً براعظمی خودمختاری پر سمجھوتہ ہونے لگے گا۔
ایک مقامی ٹی وی سے گفتگو میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ روس اور یوکرین میں سمجھوتہ یورپی مفاد میں ہے، تنازعہ 5 لاکھ سے زائد جانوں کے ضیاع کا سبب بن چکا ہے اور ان میں ایک بڑی تعداد معصوم یوکرینی شہریوں کی ہے۔
انہوں نے فرانسیسی اشرافیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ جرمین (پیرس کی معروف سڑک) پہ امریکی ڈالروں سے شیمپیئن پیتے اور خود کو دنیا کی ذہین مخلوق تصور کرتی نہاد اشرافیہ، یوکرین میں نہیں لڑ رہی، بلکہ یہ یوکرینی نوجوان ییں جو ان کے بھونڈے سیاسی نظریے اور امریکہ کی جنگ لڑ...