عالمی افق پر ایشیا کا بڑھتا اثرورسوخ و ترقی: صدر پوتن نے اسکولوں میں چینی سمیت دیگر ایشیائی زبانیں سکھانے کا حکم دے دیا
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے براعظم ایشیا کی عالمی سیاست میں اہمیت و وقار کو بڑھتا دیکھ کر ملک میں بڑی ایشیائی زبانوں خصوصاً چینی زبان کو اسکولوں میں سکھانے کے منصوبے شروع کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
ملک میں مقابلے کے امتحان میں کامیاب ہونے والے 30 ذہین طلباء سے گفتگو میں صدر پوتن کا کہنا تھا کہ ایشیائی ملکوں میں معاشی ترقی کی رفتار اس بات کا ثبوت ہے کہ دنیا میں سیاسی قوت کا مرکز ایشیا بن رہا ہے اور اس کا تقاضا ہے کہ ہم حالات حاضرہ کے مطابق اپنی پالیسیوں کو مرتب کریں۔ اور روسی نوجوان چینی اور دیگر ایشیائی زبانوں پر عبور حاصل کریں۔
صدر نے اس حوالے سے فوری اقدامات کرنے اور اساتذہ بھرتی کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔ صدر پوتن نے نوجوان طلباء سے گفتگو میں کہا کہ سویت زمانے میں ایشیائی ملکوں سے روسی تعلقات بہترین تھے اور تمام بڑی ایشیائی زبانوں میں ڈگریاں بھی دی جاتی تھیں، اس کا روسی معیشت ا...